نوجوانوں کا وہ مسئلہ جو انہیں حکیموں کے پاس لے جاتا ہے ،اگر وہ چاہیں تو اس روحانی عمل سے اپنا علاج خود کرسکتے ہیں
پیر ابو نعمان رضوی سیفی
سرعت انزال بیماری ہے ۔دماغ میں پراگندہ خیالوں کی وجہ سے انسان کے دماغی اعصاب جو اسکی جنسی زندگی کو قابو کرتے اور بہتر بناتے ہیں ان پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہےں ۔اس وجہ سے ایسے نوجوان پہلے تو اس بیماری کا کسی سے ذکر نہیں کرتے اور جب دیر ہوجاتی ہے تو کسی حکیم کے پاس چلے جاتے ہیں اور حکیموں کی دوکان اس ایک مرض کی وجہ سے بڑی چلتی ہے۔سرعت انزال میں جسمانی کے ساتھ ساتھ نفسیاتی اور شیطانی عمل کا دخل ہوتا ہے ۔اپنا پیسہ اور صحت برباد کرنے کی بجائے ایسے نوجوانوں کو مشورہ ہے کہ وہ اس دعا کے ساتھ اس مرض کا علاج کریں تو انشا اللہ انہیں شفا نصیب ہوگی۔ ایسا مریض باوضو ہوکر صبح وشام ایک ایک تسبیح یہ کلمہ پڑھ لیا کرے ۔
اعوذ بکلمات اللہ التامات من شر ماخلق
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com