شمالی وزیر ستان میں امن جیت گیا،آرمی چیف کا اظہار تشکر

شمالی وزیر ستان میں امن جیت گیا،آرمی چیف کا اظہار تشکر
شمالی وزیر ستان میں امن جیت گیا،آرمی چیف کا اظہار تشکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان الیون اوربرطانوی میڈیا الیون کے درمیان خیر سگالی میچ کے انعقاد کے بعد ساری دنیا کو پیغام گیا ہے کہ پاکستانی ایک امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہیں ۔ شمالی وزیر ستان میں امن کی جیت ہوئی ہے اور یہی اصل پاکستان اور وزیرستان ہے۔

”پاکستان کے لوگ۔۔۔۔۔“ میران شاہ میں کھڑے ہو کر برطانیہ الیون کے کپتان نے ایسا اعلان کردیا کہ پورے پاکستان کا دل لوٹ لیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں پاکستان الیون اور برطانوی میڈیا الیون کے درمیان میچ کے انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ، پشاور زلمی، دونوں ٹیموں اور میڈیا کے ساتھ ساتھ شمالی وزیر ستان اور فاٹا کے بہادر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا ہم امن پسند قوم ہیں اور دنیا نے آج دیکھ لیا کہ حوصلہ مند قومیں کس طرح اپنی مشکلات پر قابو پاتی ہیں۔

مزید :

قومی -