دوسرا ون ڈے ،بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 253رنز کا ہدف

دوسرا ون ڈے ،بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 253رنز کا ہدف
دوسرا ون ڈے ،بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 253رنز کا ہدف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں جیت کیلئے 253رنز کا ہدف دے دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 10وکٹوں کے نقصان پر 252رنز بنائے جس میں کپتان ویرات کوہلی 92رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ رہانے 55رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ان کے علاوہ یادیو نے 24،پانڈیا اور کمار نے 20,20رنز بنائے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے کالٹر نائل اور رچرڈسن نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ کیومنز اور آگار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید :

کھیل -