ریلوے ملازمین تشدد کیس ، ن لیگ کے 3 ممبران اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریلوے ملازمین تشدد کیس کی سماعت کے دوران سول جج رفاقت رسول نے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے تین ممبران اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔ عدالت نے ممبر قومی اسمبلی حامد حمید، ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ اور رزاق ڈھلوں کو گرفتار کرکے 9اکتوبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
شمالی وزیر ستان میں امن جیت گیا،آرمی چیف کا اظہار تشکر
تفصیلات کے مطابق ریلوے ملازمین تشدد کیس کی سماعت کے دوران سول جج ملک رفاقت سلطان اعوان نے ممبران اسمبلی حامد حمید ، ڈاکٹر نادیہ اور رزاق ڈھلوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تینوں ارکان اسمبلی پر دوران احتجاج پھاٹک توڑنے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ 31جنوری 2015کومظاہرے کے دوران ریلوے ملازمین پرتشدد کیاگیاتھا، جس کے بعد تینوں اراکین اسمبلی سمیت 400 افراد کیخلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔عدالت کی جانب سے 2 سال سے بار بار طلب کرنے کے باوجود اراکین اسمبلی پیش نہیں ہورہے تھے۔ ممبران اسمبلی کی عدم پیشی کے بعد عدالت نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئیے ہیں اور ڈی پی او سرگودھا کو حکم دیا ہے کہ وہ 9اکتوبر کو تینوں ممبران اسمبلی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں۔