گاڑی کی کھڑکی سے نکل خر مستیاں کرتے اس آدمی کے ساتھ اگلے ہی لمحے کیا ہوگیا؟ ایسا خوفناک ترین انجام کہ دیکھ کر آپ کبھی غلطی سے بھی ایسی حرکت نہ کریں گے

گاڑی کی کھڑکی سے نکل خر مستیاں کرتے اس آدمی کے ساتھ اگلے ہی لمحے کیا ہوگیا؟ ...
گاڑی کی کھڑکی سے نکل خر مستیاں کرتے اس آدمی کے ساتھ اگلے ہی لمحے کیا ہوگیا؟ ایسا خوفناک ترین انجام کہ دیکھ کر آپ کبھی غلطی سے بھی ایسی حرکت نہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) برے کام کا برا انجام، آپ نے سنا تو ہوگا لیکن اگر دیکھنا بھی چاہیں تو یہ ویڈیو دیکھ لیں جس میں ایک شخص سڑک پر دوڑتی کار میں سے باہر لپک کر ایک اور گاڑی پر مکے برسانے کی کوشش کر رہا ہے، اور اسی کوشش میں لڑھک کر سڑک کے عین درمیان گر جاتا ہے۔

’میں منتر پڑھتا ہوں اور مگر مچھ مجھے کچھ نہیں کہتے‘ ’جادوگر‘ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے مگرمچھوں سے بھرے تالاب میں کود گیا لیکن پھر اگلے ہی لمحے کیا ہوا؟ جواب کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے
میل آن لائن کے مطابق یہ خوفناک واقعہ سعودی دارلحکومت کی ایک مصروف شاہراہ پر پیش آیا، اور اس شخص کی خوش قسمتی تھی کہ گرنے کے بعد کوئی اور گاڑی اس کے اوپر سے نہیں گزر گئی۔ ویڈیو میں ایک خاکستری اور دوسری سیاہ رنگ کی گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ خاکستری رنگ کی گاڑی کے دروازے سے باہر جھکے ہوئے نوجوان کو دیکھا جا سکتا ہے جو لپک لپک کر سیاہ رنگ کی ایس یو وی گاڑی پر مکے برسانے کی کوشش کر رہا ہے۔ سیاہ رنگ کی گاڑی اس کے مکوں سے بچنے کے لئے بار بار اپنی رفتار اور لین تبدیل کرتی نظر آتی ہے لیکن مشتعل نوجوان اس کی جان چھوڑنے پر تیار نہیں ہوتا۔
ایک موقع پر سیاہ گاڑی آگے نکلنے کی کوشش کرتی ہے تو خاکستری گاڑی میں سوار نوجوان اپنی گاڑی کا دروازہ تھوڑا سا کھول کر زیادہ فاصلے تک باہر لپکتے ہوئے اسے نشانہ بنانے کی کوشش کرتا ہے، اور عین اسی لمحے وہ گاڑی سے باہر لڑھکتا ہوا سڑک پر گر جاتا ہے۔ وہ متعدد قلابازیاں کھاتا ہوا کھڑا ہوتا ہے اور سڑک کی دائیں جانب بھاگ نکلتا ہے۔ وہاں اس کا ساتھی، جو گاڑی چلا رہا تھا، پہلے ہی اس کا منتظر نظر آتا ہے۔ اسی دوران جب اس واقعے کی ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والا شخص ا ن کے پاس سے گزرتا ہے تو گرنے والے کا ساتھی اسے دیکھ کر جوش سے ہاتھ ہلاتا ہے، گویا انہوں نے احمقانہ حرکت نہیں بلکہ کوئی قابل فخر کارنامہ سر انجام دیا ہو۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -