وہ ملک جہاں درجنوں امریکی سفارتکار یکدم بہرے ہوگئے، ان پر کس جدید اور خفیہ ترین ہتھیار سے حملہ کیا گیا کہ کسی کو کان و کان خبر نہ ہوئی؟دنیا کے لئے سب سے خوفناک خبر آگئی

وہ ملک جہاں درجنوں امریکی سفارتکار یکدم بہرے ہوگئے، ان پر کس جدید اور خفیہ ...
وہ ملک جہاں درجنوں امریکی سفارتکار یکدم بہرے ہوگئے، ان پر کس جدید اور خفیہ ترین ہتھیار سے حملہ کیا گیا کہ کسی کو کان و کان خبر نہ ہوئی؟دنیا کے لئے سب سے خوفناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہوانا(مانیٹرنگ ڈیسک) جزائرغرب الہند کے ملک کیوبا میں امریکی سفارت خانے پر ایک ایسے جدید اور خفیہ ترین ہتھیار سے حملہ کر دیا گیا ہے کہ امریکی سفارتی عملے کے درجنوں افراد مختلف طبی عارضوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ’صوتی ہتھیار‘ سے کیا گیا۔ یہ ایک ایسا جدید ترین ہتھیار ہے جس سے ایسی صوتی لہریں نکالی جاتی ہیں جو بہرے پن و کئی ذہنی امراض کا باعث بنتی ہیں ۔یہ صوتی آوازیں کسی کو سنائی دیتی ہیں اور نہ محسوس ہوتی ہیں۔

افغانستان میں سڑک پر دھماکہ، دو افراد ہلاک، لیکن مارے جانے والے کون تھے؟ سکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا تو ہر کوئی حیرت میں ڈوب گیا کہ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق اس صوتی حملے کے نتیجے میں امریکی سفارت خانے کے 21اہلکاریک دم بہرے ہو گئے اور کئی یادداشت کی کمزوری اور دیگر ذہنی عارضوں کا شکار ہو گئے ہیں۔کیوبا کی طرف سے اس حملے میں کسی بھی طور ملوث ہونے سے انکار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بھی تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی پر عائد نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ امریکہ نے 2015ءمیں 50سال بعد کیوبا میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔