خاتون کو نومولود بچی کیلئے رکھی گئی ملازمہ پر شک ہوا تو کمرے میں خفیہ کیمرہ لگادیا، پہلے ہی دن جب گھر واپس آکر ویڈیو دیکھی تو ملازمہ بچی کے ساتھ کیا خوفناک ترین کام کررہی تھی؟ جان کر والدین کبھی بچوں کو ملازمین کے ہاتھ میں نہ چھوڑیں
کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ میں ایک خاتون کو اپنی نومولود بچی کے لیے رکھی گئی ملازمہ پر شک ہوا جس پر اس نے کمرے میں خفیہ کیمرہ لگا دیا۔ پہلے ہی دن جب گھر واپس آ کر اس نے ویڈیو دیکھی تو ملازمہ کو بچی کے ساتھ ایسا ہولناک سلوک کرتے ہوئے دیکھ لیا کہ اس کاکلیجہ منہ کو آ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے شہر نیمیبیا میں پیش آیا۔ والدہ نے خفیہ کیمرے کی ویڈیو میں دیکھا کہ ملازمہ بچی کو ٹانگوں سے اٹھا کر لاتی ہے اور اوندھے منہ اس کے ہنڈولے میں پھینک دیتی ہے۔
آدمی نے اپنی ہی سالی کا ریپ کردیا، عدالت میں جج نے ڈانٹا تو آگے سے ایسی وجہ بتادی کہ کمرے میں موجود ہر شخص کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملازمہ پورے زور سے بچی کو ہنڈولے میں پھینکنے کے بعد دوسرے کام کرنے لگتی ہے۔ اینی میری تھیورون نامی اس 31سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ ”جب میں نے ویڈیو میں ملازمہ کو اپنی بچی کے ساتھ یہ ہولناک سلوک کرتے دیکھا تو میں بہت دیر تک روتی رہی۔ مجھے بہت صدمہ ہوا کہ میں نے اپنی 9ماہ کی معصوم بچی کو اس ملازمہ کے رحم و کرم پر کیوں چھوڑا۔ مجھے یہ احساس اندر ہی اندر کھائے جا رہا ہے کہ میں ایک ناکام ماں ثابت ہوئی ہوں۔ جس طاقت سے اس نے بچی کو ہنڈولے میں پھینکا تھا، اس سے بچی کو کوئی بھی نقصان پہنچ سکتا تھا۔“