نواز شریف کا حال ترکی کے آخری سلطان جیساہے :عمران خان

نواز شریف کا حال ترکی کے آخری سلطان جیساہے :عمران خان
نواز شریف کا حال ترکی کے آخری سلطان جیساہے :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خا ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا حال ترکی کے آخری سلطان جیساہے جس نے کہا تھا کہ کہ ترکی کے دو حصے کردو لیکن میر ی بادشاہت میرے پاس رہنے دو،نواز شریف بھی ایسا ہی کر رہے ہیں ان کو اپنی دولت کی فکر ہے چاہے  ملک میں عدلیہ اور اداروں کی عزت باقی رہے نہ رہے,چوہدری نثار کا مریم نواز کے ساتھ کیسا مقابلہ ؟اعتزاز حسن اور بلاول بھٹو کاکیا مقابلہ؟اگر جماعتوں کے اندر میرٹ ہوتا تو حالات ایسے نہ ہوتے ، جمہوریت میں لیڈرشپ میرٹ پر آتی ہے جبکہ بادشاہت میں لیڈرشپ خاندان کے ذریعے آتی ہے۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے کیا کیا ہے؟ زرداری نے کاغذ کا ٹکرا دکھایا اور کہا کہ مجھے پارٹی وراثت میں مل گئی ہے، لیڈرہمیشہ جدوجہد کرکے بنتاہے،پرچی پرلکھ کرنہیں۔ عدالتی اورمعاشی انصاف کے بعد میرٹ ہے لیکن پاکستان میں طاقتورکےخلاف عدالت فیصلہ کرتی ہے تو وہ کہتاہے” مجھے کیوں نکالا“؟

جنیوا میں پاکستان مخالف بینرز، چیئرمین سینٹ نے ”پاک سوئٹزر لینڈ دوستی گروپ“ احتجاجا معطل کردیا
تفصیلات کے مطابق چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا جہلم میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کس طرح کہا کہ وہ نواز شریف کا نہیں مانتے ؟اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ وہ بھی نواز شریف کی طرح عدالتوں اور سپریم کورٹ کو نہیں مانتے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ ملک کے وزیر اعظم ہو یا نواز شریف کے درباری؟ وزیراعظم نے ملک سے باہر جا کر یہ بیان دیا کہ کابل میں ہونے والے دھماکے میں لوگ پاکستان سے گئے،آپ کو اس حوالے سے پہلے کابینہ میں بتا یا جانا چایئے تھا آپ باہر جاکر بیان دے رہے ہیں۔وزیر خارجہ آصف خواجہ کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک کاوزیر خارجہ ایسا بیان دیتے ہیں تو ملک دشمن لوگوں کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارے دشمن تو ہمارے ملک کے اندر ہی بیٹھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کواپنے ذہن کی صفائی کر نی ہو گی۔وزیر اعظم اوروزیر خارجہ بھارت اور افغانستان کی زبان بول رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی اورجاپان میں سرکاری اسکولوں میں مفت تعلیم ملتی ہے، شہزادے ا ورعام آدمی کے بچے ا نہی سرکاری اسکولوں میں پڑھتے ہیں،یہاں ڈھائی کروڑ بچے اسکول ہی نہیں جاتے،بچے اسکول ہی نہیں جاتے تو پتا کیسے چلے گا کہ کون ذہین ہے، سارے ملک میں 50 ،60 ہزاربچوں کواچھی تعلیم کا موقع ملتاہے، 22 لاکھ بچے دینی مدرسوں میں پڑھتے ہیں،بادشاہت کی وجہ سے مسلمان پیچھے رہے،میرٹ اور بادشاہت میں فرق ہوتا ہے، ہمارے پاس اولمپک کیلیے ایک بھی کھلاڑی نہیں ہے جس کی وجہ کھلاڑی نہ ہونے کی وجہ میرٹ کا نہ ہونا ہے
چیرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پاکستان میں بجلی سارے خطے میں سب سے مہنگی ہے،جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ بڑے لوگ پیسا چوری کرکے باہر لےجاتے ہیں اس لیے بجلی مہنگی ہے،پیسا ملک میں خرچ ہوتو نوکریاں بنتی ہیں،لوگوں کی جیب میں پیسا آتا ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی ایسی ٹیم بنا رہا ہوں ،جو اپنے لئے نہ کھیلے ملک کے لئے اپنی کارکردگی دکھائے ، ملک کا مستقبل نوجوانوں سے ہے، انصاف کمزورکو چاہیے ہوتاہے، دیہات میں غریب پر سب سے بڑا ظلم تھانے کچہری کا ہوتا ہے، کمزورکو انصاف کی ضرورت ہوتی ہے،طاقتور انصاف سے اوپر ہونیکی کوشش کرتا ہے،معاشرہ ترقی تب کرتا ہے جب معاشرہ کمزور کو اوپر اٹھاتا ہے،ہمار ے میں ایک چھوٹاساامیرطبقہ امیرہوتاجارہاہے،غریب غریب ترہور ہا ہے۔

مزید :

قومی -