سعودی عرب کا 87واں ”یوم الوطنی“23 ستمبر کو جوش و خروش سے منایا جائے گا
جدہ (محمد اکرم اسد) مملکت سعودی عرب کے طول و عرض میں 87واں ”یوم الوطنی“ جوش و خروش سے ہفتہ 23 ستمبر کو منایا جائے گا جس کیلئے کئی پروگرام تشکیل دئیے گئے ہیں جبکہ پاکستان سمیت مملکت میں قیام پذیر تارکین نے بھی اسی مناسبت سے یعنی اپنے سعودی بھائیوں کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کرنے اور مملکت کا 87واں قومی دن منانے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے بھی 27 تفریحی پروگرام ترتیب دئیے ہیں۔ ان میں سے کچھ ایسے پروگرام بھی ہیں جو اس سے پہلے پیش نہیں کئے گے اور پہلی بار ہوں گے جو مملکت کی 17 کمشنریوں اور شہروں میں منعقد کئے جائیں گے جو جدہ، ریاض، دمام، مدینہ منورہ، ابہا، نجران، جازان، عنیزہ، اسکاکا، الہفوف، الدرعیہ، حائل، تبوک اور ینبع کے شہرہ ان پروگرامز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ قومی پرچموں کی بہار آئی ہوئی ہے۔ پاکستان سماجی اور سیاسی تنظیموں نے بھی خصوصی پروگرام بنائے ہیں جن میں مملکت کی تاریخ اور ترقی بانی مملکت شاہ عبدالعزیز اور حکمرانوں کی سیاسی اور قائدانہ بصیرت اجاگر کی جائے گی۔
ان 87 سالوں میں مملکت کے سبھی حکمرانوں نے حکومت مملکت کی ترقی و خوشحالی کے لئے خزانے کے منہ کھولے رکھے اور مملکت دیکھتے ہی دیکھتے ماڈرن شہروں میں منتقل ہوتا گیا۔ ان 87 سالوں میں ہر شعبے نے زبردست ترقی کی اور صنعتی زونز بھی قائم کئے گئے تاکہ ملکی مصنوعات عام ہوں جبکہ تعلیم، صحت،امن عامہ کی طرف خصوصی توجہ دی گئی اور آج مملکت سعودی عرب دنیا کی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں موجود ہے۔