امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کھانے میں کیا کھاتے ہیں؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے، دنیا کے واحد حکمران ہیں جو اپنی۔۔۔
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارت کے عہدے پر فائز ہوکر وائٹ ہاﺅس پہنچنے والے معمر ترین شخص ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ کھانے پینے میں ہرگز کوئی احتیاط نہیں کرتے اور اس پر طرہ یہ کہ ورزش کے قریب بھی نہیں جاتے۔ دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی خوش خوراکی کا یہ عالم ہے کہ نوجوان بھی دیکھیں تو حیران رہ جائیں۔ وہ چاکلیٹ، چپس، بھنا ہوا گوشت اور ڈائٹ کوک جیسی چیزوں کا بکثرت اور بلا روک ٹوک استعمال کرتے ہیں اور خصوصاً اپنی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے یہ چیزیں خوب جی بھرکر کھائیں۔
دنیا کے یہ 7 بڑے شہر ہفتے کے روز مکمل طور پر تباہ ہوسکتے ہیں کیونکہ۔۔۔ سب سے خطرناک اعلان ہوگیا
امریکی صدر سگریٹ یا شراب نوشی نہیں کرتے اور وہ رات کے وقت بہت کم سوتے ہیں۔ وہ پھل یا خشک میوہ جات کا کبھی کبھار ہی استعمال کرتے ہیں البتہ بھنے ہوئے گوشت کے ساتھ سلاد ضرور استعمال کرلیتے ہیں۔نہیں لیز چپس بھی بہت پسند ہیں جبکہ ونیلا فلیورڈ کیبلرڈ ویانا فنگر چپس بھی وہ بہت پسند کرتے ہیں اور یہ دونوں چیزیں ان کے طیارے میں ہر وقت بکثرت موجود رہتی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ان کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ ورزش یا خوراک میں احتیاط پر توجہ نہیں دیتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا ’ڈی این اے‘ خاص قسم کا ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت کو کوئی خاص خطرہ نہیں، چاہے جو بھی کھائیں یا پئیں۔