چین نے پاکستان کے مشکل وقت میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی: احسن اقبال

چین نے پاکستان کے مشکل وقت میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی: احسن اقبال
چین نے پاکستان کے مشکل وقت میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی: احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ ومنصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے چین صف اوّل کا ملک بن کر ابھرا ہے، چین نے پاکستان میں اس وقت 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جب کوئی بھی ملک یہاں ایک روپے کی سرمایہ کاری پر آمادہ نہ تھا۔

نواز شریف کا حال ترکی کے آخری سلطان جیساہے :عمران خان
پلاننگ کمیشن میں سی پیک منصوبوں کے حوالے سے 50 ویں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک نے پاکستان میں مضبوط معیشت کی بنیاد فراہم کر دی ہے، سی پیک کی چھٹی جے سی سی میں منظور شدہ منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا، ساتویں جے سی سی کا اجلاس ترقی کے اس سفر کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ پاکستان میں اپنے ترقیاتی اہداف کے حصول کی مکمل صلاحیت ہے تاہم اس کے لئے امن اور استحکام کی ضرورت ہے۔

موجودہ حکومت نے 2025 تک پاکستان کو دنیا کی بڑی 25 سرفہرست معیشتوں میں شامل کرنے کے لئے 2013 میں وژن 2025 تیا ر کیا تھا۔پاکستان جس رفتار سے ترقی کر رہا ہے اس طرح ہم 2025تک اپنی ترقی کے اہداف حاصل کر لیں گے۔

اکیسویں صدی انفارمیشن نالج اور ٹیکنالوجی کی صدی ہے۔ ہم چوتھے صنعتی انقلاب میں داخل ہو رہے ہیں، اس انڈسٹریل ریولوشن میں 70فی صد سے زیادہ موجودہ روزگار کے مواقعوں کی نوعیت بدل جائے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -