ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی جارحیت،2خواتین سمیت4افراد شہید:آئی ایس پی آر
راولپنڈٰی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج نے ایک بار پھرسرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چار واہ سیکٹرمیں شیلنگ کرتے ہوئے دو خواتین سمیت چار افراد کو شہید کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری چارواہ سیکٹر پر بنی سلہریاں گاؤں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری شہید ہوئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے اطراف شہری آبادی پر فائرنگ کی اور مارٹر گولے پھینکے جب کہ پنجاب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔