بستر پر اپنی چادر کے نیچے صابن کی ایک ٹکیہ رکھ کرسوئیں، اس سے کیا فائدہ ہوگا؟جان کر آپ فوری آزمائیں گے
لندن(نیوزڈیسک) اگر آپ کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جو رات کو صحیح طرح سو نہیں پاتے اور جن کی ٹانگوں میں درد کی شدت کی وجہ سے بے آرامی کا عارضہ لاحق ہے تو آپ کو چاہیے کہ صابن کو اپنے بستر کی چادر کے نیچے رکھ لیں۔ اس طریقے کو کئی افراد نے آزمایا ہے اور کامیاب پایا ہے اور ا س کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ صابن میں میگنیشیم ہوتا ہے جو کہ پرسکون نیند کے لئے مفید ہے۔ماہرین کاکہناہے کہ صابن بستر میں رکھنے کی وجہ سے جسم میں خون کا نظام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور جب ہم سوتے ہیں تو ہمیں میٹھی نیند آتی ہے۔
کون سا صابن بہتر ہے؟
اس بارے میں ماہرین خاموش ہیں اور ان کا کہناہے کہ ہر قسم کا صابن استعمال کیاجاسکتا ہے۔ آپ کو بہت زیادہ صابن خریدنے کی ضرورت نہیں بلکہ ایک بار ہی اس کام کے لئے کافی ہوگا۔تاہم صابن کچھ دیر کھلی فضا میں رہنے کی وجہ سے خشک ہوجائے گااور ایسی صورت میں آپ کو چاہیے کہ اسے کھرچ لیں یا نیا صابن کھول کر سرہانے رکھ لیں۔گو کہ کچھ سائنسدان اس طریقے کو مفید نہیں پاتے لیکن آپ کوچاہیے کہ ایک بار یہ آزماکردیکھ لیں،ہوسکتا ہے کہ آپ کو اس سے کافی فائدہ مل جائے۔