شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، 2 زخمی

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، 2 زخمی
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، 2 زخمی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی، بنارس اور بلال کالونی میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس کے باعث ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق لانڈھی یونس چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا، زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹان جانے والے بنارس پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بعد ازاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بنارس پل کے قریب نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار بھی کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا چند روز قبل نواب نامی نوجوان سے جھگڑا ہوا تھا، ملزم نے کچھ دیر قبل نواب کو گھر بلاکر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔علاوہ ازیں پولیس کے مطابق بلال کالونی مدیحہ ہائٹس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی