منشیات استعمال کرنے والوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے یا بوڑھوں کی ؟اقوام متحدہ کی رپورٹ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
بگوٹا (ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی ادارہ انسداد منشیات کی سال2016-17کی رپورٹ کے مطابق منشیات کا استعمال بزرگوں کی نسبت نوجوانوں میں زیادہ ہے ، عالمی سطح پر 2015کے دوران منشیات کے استعمال سے اموات کی تعداد 60 فیصد رہی ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی منشیات رپورٹ 2018 جاری کر دی گئی،اس رپورٹ 2018 کو خصوصی کتابچے کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں کوکین کی عالمی پیداوار سب سے بلند سطح پر پہنچ گئی تھی ، دنیا میں سب سے زیادہ کوکین کولمبیا سے آتی ہے جبکہ افغانستان میں گزشتہ سال افیون کی پیداوار بڑھ کر 9000ٹن تک پہنچ گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق منشیات استعمال کرنے والوں میں زیادہ تعدادمردوں کی ہے مگر خواتین کا طریقہ استعمال مخصوص ہے ۔