حضرت امام حسینؓ اور ان کے خاندان کی قربانی ہمیں باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے :خالد مقبول صدیقی 

حضرت امام حسینؓ اور ان کے خاندان کی قربانی ہمیں باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے ...
حضرت امام حسینؓ اور ان کے خاندان کی قربانی ہمیں باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے :خالد مقبول صدیقی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیوایم پاکستان کے کنونیر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے  کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے خاندان کی قربانی ہمیں باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، ہمیں اپنی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے واقعہ  کربلا سے درس لینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ  واقعہ کربلا حق و باطل میں تمیز کرنے کا سلیقہ سکھا تا ہے، عالم اسلام کو درپیش چیلنز سے نبر دآزما ہونے کے لئے ہمیں کربلا کی فکر سے درس لینا ہوگا ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کربلا کا واقعہ ہمیں ایثار اور قربانی کی طر ف مائل کرتا ہے، رہتی دنیا تک حضرت امام حسینؓ اور ان کا خاندان حریت کے پروانوں کے لئے مشعل راہ رہے گا اور اگر ہمیں اپنی دنیا سنوارنی ہے اور عزت سے جینا ہے تو کربلا کے راستے پر چلنا ہوگا ۔

مزید :

قومی -