اسلام آباد فٹ سال ٹیم کا چناؤ ‘2 روزہ ٹرائلز 24 ستمبر کو ہونگے

اسلام آباد فٹ سال ٹیم کا چناؤ ‘2 روزہ ٹرائلز 24 ستمبر کو ہونگے

اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد فٹ سال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز 24 ستمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو نگے، اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے عدنان سمیع نے بتایاکہ بتایا کہ منتخب ٹیم آئندہ ماہ اکتوبر میں لاہور میں کھیلی جانے والی چوتھی قومی فٹ سال چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی، انہوں نیکہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائیگا، سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین عبدالوحید شیخ جبکہ ممبران میں عر فا ن اللہ خا ن، محمد اقبال،عد نا ن سمیع، شا ہد عمران گو ندل، کوچ طارق یو نس اور رانا تنویر احمد شا مل ہیں۔

انہوں نیکہا کہ ٹرائلز کے دوران 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا اور ان کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 27 ستمبر پاکستان سپورٹس کمپلکس میں شروع ہو گاتربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو کوچ طارق یو نس تربیت دیں گے

#/s#

*****

مزید : کھیل اور کھلاڑی