ایشین جونیئر اسکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی جونیئر ٹیم 23ستمبر کو بھارت روانہ ہو گی

ایشین جونیئر اسکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی جونیئر ٹیم 23ستمبر کو بھارت ...

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ایشین جونیئر اسکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی جونیئر اسکواش ٹیم 23ستمبر کو بھارت روانہ ہو گی۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان کے مطابق 26ستمبر سے بھارتی شہر چنائی میں کھیلی جانیوالی چمپئن شپ میں پاکستان انڈر13انڈر 15انڈر17انڈر19کیٹگریز میں شرکت کریگا ۔ انہوں نے بتایا کہ عباس زیب ٗعزیر شوکت انڈر 19کیٹگری میں نمائندگی کرینگے ، حارث قاسم ٗاسد اللہ انڈر 17 انس بخاری انڈر 13کیٹگری کھیلیں گے جبکہ انڈر 15کیٹگری میں حمزہ خان ٗاصحاب عرفان ایکشن میں دکھائی دینگے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی