ایشین بینچ پریس پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ، پاکستان کی4بہنیں تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار

ایشین بینچ پریس پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ، پاکستان کی4بہنیں تاریخ رقم کرنے کیلئے ...
ایشین بینچ پریس پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ، پاکستان کی4بہنیں تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار

  

دبئی(آئی این پی) ایشین بینچ پریس پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ (آج)جمعہ کو دبئی میں شروع ہوگی،جس میں پاکستان کی4بہنیں نیا ریکارڈ قائم کرنے جارہی ہیں۔ پاکستان کی 13رکنی ٹیم (آج) جمعے کی صبح پی آئی اے کی فلائٹ سے لاہور سے دبئی پہنچے گی ۔ 24ستمبر تک شیڈول ایشین بینچ پریس پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ میں 9خواتین پاور لفٹر پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں، جو ایک ریکارڈ ہے۔ ان میں 4 بہنیں ورونیکا سہیل، سیبل سہیل، ٹوئنکل سہیل اور مریم سہیل شامل ہیں، رابیعہ شہزاد، شنہیا غفور، نادیہ مقصود، رابعہ رزاق اور نزہت جبیں بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔ورونیکا سہیل اور مریم سہیل کی یہ ڈبیو چیمپئن شپ ہے۔ ان کی بہن سیبل سہیل اس سے پہلے اوشنیا ایشیا پیسفک سنگاپور میں گولڈ میڈل جیت چکی ہیں جبکہ ٹوئنکل سہیل کے پاس دو گولڈ میڈل ہیں ، جو انہوں نے 2015کی ایشین بنچ پریس چیمپئن شپ اور گزشتہ برس سنگاپور میں منعقدہ اوشیانا پیسفک مقابلے میں اپنے نام کیے ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی