اظہر محمودنے دبئی میں ٹیم کو جوائن کر لیا

اظہر محمودنے دبئی میں ٹیم کو جوائن کر لیا

دبئی( آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمودنے دبئی میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا جہاں وہ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل بالرز کو مفید مشورے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ سے ٹویٹ کیا گیا جس میں کہا گیا قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمودنے دبئی میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا۔

اظہر محمود کی غیر موجودگی میں قومی بالرز نے انڈیا کے خلاف میچ میں خاصی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جسکی وجہ سے پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود بھتیجے کی وفات کے باعث دبئی سے وطن واپس روانہ ہوئے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی