پاکستان نے بھارت کیخلاف کامیابی کا سنہری موقع گنوادیا، وقاریونس
دبئی(یواین پی) سابق قومی فاسٹ بالر وقار یونس نے پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کو سنہری موقع گنوانے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ راؤنڈ میچ میں بھارت کو ہرا کر نفسیاتی برتری حاصل کی جاسکتی تھی جو گنوا دی گئی، پاکستانی ٹیم بڑے میچ کا دباؤ برداشت نہ کر سکی جس کا خمیازہ اسے شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا۔