موسیلی اوپن ٹینس، مینز ڈبلزمیں اعصام الحق شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

موسیلی اوپن ٹینس، مینز ڈبلزمیں اعصام الحق شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
موسیلی اوپن ٹینس، مینز ڈبلزمیں اعصام الحق شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

  

پیرس (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی موسیلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میچ میں اولیور مراچ اور جرگن ملزر پر مشتمل آسٹرین جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار آرٹم سیتک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی