ٹونی بلیئر چیئرمین انگلینڈ فٹبال پریمیئر لیگ کیلئے فیورٹ امیدوار

ٹونی بلیئر چیئرمین انگلینڈ فٹبال پریمیئر لیگ کیلئے فیورٹ امیدوار
ٹونی بلیئر چیئرمین انگلینڈ فٹبال پریمیئر لیگ کیلئے فیورٹ امیدوار

  

لندن(یواین پی)برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر انگلینڈ فٹبال پریمیئر لیگ کے آئندہ چیئرمین کیلئے فیورٹ امیدوار بن گئے۔پریمیئر لیگ انتظامیہ کے آخری اجلاس میں سابق وزیر اعظم کے نام پر غور کیا گیا اور کلبوں کی اکثریت نے ان کی بھرپور حمایت کی۔ذرائع کا کہناہے کہ ٹونی بلیئر کو انگلینڈ فٹبال پریمیئر لیگ کا آئندہ چیئرمین چن لیاگیاہے بس اس کی منظوری کی رسمی کارروائی باقی ہے ،ٹونی بلیئریہ عہدہ نہیں سنبھالتے تو ان کے متبادل کے طور پر نجی کمپنی کے چیف گیون پیٹرسن اور نشریاتی ادارے کے سربراہ بارنے فرانسس کے نام زیرغور آئیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی