اچھا ہوا اہم میچز سے قبل ویک اپ کال مل گئی ، سرفراز احمد

اچھا ہوا اہم میچز سے قبل ویک اپ کال مل گئی ، سرفراز احمد
اچھا ہوا اہم میچز سے قبل ویک اپ کال مل گئی ، سرفراز احمد

  

دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ اچھا ہوا اہم میچ سے قبل ویک اپ کال مل گئی۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے زیادہ تر کھلاڑی غیر ضروری اسٹروک کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اچھا ہوا اہم میچز سے پہلے ویک اپ کال مل گئی۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ بیٹسمینوں نے پارٹنر شپ نہیں بنائی ٗذمہ داری سے بیٹنگ کرتے تو اسکور بورڈ مختلف ہوتا۔مکی آرتھر نے کہا کہ شاداب خان کے بیک اسپیم ہوا ہے ٗویسٹ انڈیز میں بھی ہوا تھا ٗپریشانی کی بات نہیں۔دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ پہلے میچ کی نسبت ٹیم اچھا کھیلی، خوشی ہے ٹیم نے اچھے انداز میں میچ ختم کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی