ویمن کرکٹ، سری لنکا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا

ویمن کرکٹ، سری لنکا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ آج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کو کھیلا جائے گا، مہمان بھارتی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان سری لنکن ویمن ٹیم دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جیت کر حساب برابر کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی 22 ستمبر، چوتھا ٹی ٹونٹی 24 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 25 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔