ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کا دوسرا ون ڈے میچ بارش کی نذر

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کا دوسرا ون ڈے میچ بارش کی نذر

برج ٹاؤن (اے پی پی) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کی نذر ہو گیا، جنوبی افریقہ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقہ ویمن نے دوسرے ون ڈے میں پہلے کھیلتے ہوئے 38 اوورز میں 8 وکٹوں پر 177 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی۔

،

طویل انتظار کے بعد جب بارش نہ تھمی تو میچ کو منسوخ کر دیا گیا، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی