ریڈ کارڈ دکھانے پر کرسٹیانو رونالڈو زار و قطار رو پڑے
بارسلونا(سپورٹس ڈیسک) یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ا?غاز میں ہی امپائر کی جانب سے ریڈ کارڈ دکھا کر گراو?نڈ سے باہر جانے کا کہنے پر کرسٹیانو رونالڈو رو پڑے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ا?غاز شہرہ ا?فاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے لیے خوشگوار ثابت نہیں ہوا۔ اطالوی فٹبال کلب یووینٹیس سے اپنے ڈیبیو میچ میں پرتگالی فٹبالر کو کھیل کے پہلے ہاف میں ہی ریڈ کارڈ دکھا کر گراو?نڈ سے باہر کردیا گیا۔اسٹار فٹبالر رونالڈو اور اطالوی فٹبال کلب یووینٹیس کے کھلاڑیوں نے ریفری کے فیصلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مخالف ٹیم کا دفاعی کھلاڑی خود زمین پر گرا اور زخمی ہونے کی اداکاری کر رہا تھا۔ رونالڈو نے اسے اْٹھانے کے لیے سر پر ہاتھ رکھا تھا۔اطالوی کھلاڑیوں کے احتجاج پر ریفری نے گراو?نڈ کے کنارے پر موجود معاون ریفری سے بھی مشاورت کی اور معروف فٹبالر کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراو?نڈ سے باہر جانے کے لیے مجبور کردیا۔کھیل کے پہلے ہاف میں گراو?نڈ سے باہر ہونے پر سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دل برداشتہ ہو گئے اور زار و قطار رونے لگے۔ اْن کی ا?نکھوں میں ا?نسو ا?گئے اور چہرہ غم کی تصویر بن گیا۔ وہ کچھ دیر کے لیے سر پکڑ کر اسٹیڈیم میں ہی لیٹ گئے۔ریفری کے فیصلے پر کرسٹینا رونالڈو اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ اس موقع پر شائقین نے نعرے بازی بھی کی اور مداحوں نے ریفری کے متنازعہ فیصلے پر جملے بھی کسے۔اہم میچ کے ریفری فلیکس بریچ نے اپنے معاون ریفری سے مشاورت کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کو اس وقت سرخ کارڈ دکھا کر گراو?نڈ سے بھیجا جب کہ معروف فٹبالر نے مخالف ٹیم ولینشیا کے دفاعی کھلاڑی جیسن موریلو کے بال پکڑ کر گیند چھیننے کی کوشش کی۔رونالڈو بوجھل قدموں کے ساتھ گراو?نڈ سے باہر جانے لگے تو شائقین نے ان کے حق میں نعرے لگائے اور نشستوں سے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ رونالڈو گراو?نڈ سے باہر ا?کر بھی اپنے کوچ اور ساتھیوں سے مل کر روتے رہیتاہم پہلے ہی میچ میں باہر ہونے والے غم زدہ کرسٹیانو رونالڈو کو اْن کی ٹیم نے جیت کا تحفہ دے کر خوش کر دیا۔ رونالڈو کی ٹیم دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے باجود 2 گول کرنے میں کامیاب ہو گئی جب کہ مخالف ٹیم کے ہر حملے کو ناکام بناتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی۔