مسلم لیگ (ن) کے لئے نواز شریف کی رہائی بہت اہم ہے‘ عبدالقادر بلوچ

مسلم لیگ (ن) کے لئے نواز شریف کی رہائی بہت اہم ہے‘ عبدالقادر بلوچ

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے لئے نواز شریف کی رہائی بہت اہم ہے‘ شہباز شریف اور پارٹی کے لئے نواز شریف کی موجودگی میں کام کرنا آسان ہوگا۔ جمعرات کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبدالقادر بلوچ نے نواز شریف کی رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا نواز شریف کی سیاسی قید سے رہائی پر خوش ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے لئے نواز شریف کی رہائی بہت اہم ہے۔ نواز شریف پارٹی کی رہنمائی کے لئے موجود ہوں گے۔ شہباز شریف اور ہمارے کے لئے نواز شریف کی موجودگی میں کام کرنا آسان ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کے مشورے اور رہنمائی کام آئے گی۔

مزید : عالمی منظر