چین اور بھارت افغان سفارت کاروں کی تربیت کرینگے

چین اور بھارت افغان سفارت کاروں کی تربیت کرینگے

نئی دہلی(آئی این پی)چین اور بھارت مشترکہ طور پر افغان سفارت کاروں کی تربیت کرینگے،دونوں ممالک کی طرف سے تربیتی پروگرام کا آغاز آئندہ ماہ اکتوبر سے ہو گا،بھارت خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق سفارت کاروں کو تربیت نئی دہلی اور بیجنگ میں دی جائیگی۔ اطلاعات کے مطابق چین اور بھارت نے اس سال کے اوائل میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے دورہ چین کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کے دوران سفارت کاروں کی تربیت اور افغانستان میں اقتصادی منصوبے پر مشترکہ طور پر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

مزید : عالمی منظر