نوجوانوں کو فزیکل ہیلتھ مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے،نذیر سومرو

نوجوانوں کو فزیکل ہیلتھ مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے،نذیر سومرو

کراچی (این این آئی)ایشین ایئرو بکس کے سربراہ نذیر احمد سومرو نے جم انٹرنیشنل میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہیصحت مند سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کررہے ہیں، نوجوانوں کو فزیکل ہیلتھ مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے

،یہ بات کہی۔اس موقع پر ایشین ایئرو بکس کی کھلاڑی ثناء نذیر نے یوم دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ ہیلتھ مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے مختلف ویٹ کیٹگریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔فائنل تقریب کے مہمان خصوصی سکندر بلوچ نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ تمباکو نوشی اور منشیات کو ترک کریں اور خود کو معاشرہ کا اہم حصہ بناتے ہوئے مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

انہوں نے کاشف منصور، یاسین رؤف، عدیل احمد،ذیشان سلیمی، فواد اعوان، ثناء نذیر اور دیگر میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی