اٹک ،سول ڈیفنس آرگنائزیشن کا محرم الحرام میں عاشورہ پر سخت سیکیورٹی پلان

اٹک ،سول ڈیفنس آرگنائزیشن کا محرم الحرام میں عاشورہ پر سخت سیکیورٹی پلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اٹک (آئی این پی)سول ڈیفنس آرگنائزیشن اٹک کا محرم الحرام میں عاشورہ پر سخت سیکیورٹی پلان جاری کر دیا، بم ڈسپوزل کی ٹیمیں اہم مقامات کے گشت پر مامور ہیں، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ڈیفنس کنٹرول روم کی نگرانی سول ڈیفنس آفیسر عقیل خٹک خودکررہے ہیں، سب ڈویژن اٹک، حضرو، حسن ابدال، فتح جنگ، جنڈ اورپنڈی گھیب میں 300سے زائد رضا کار تعینات ہیں ۔ سول ڈیفنس آرگنائزیشن اٹک کے میڈیا کوآرڈینیٹر نثار علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کو بتایا کہ سول ڈیفنس کی تمام ٹیمیں عقیل خٹک ڈسٹرکٹ آفیسر کی نگرانی میں عاشورہ پر بخوبی فرایض انجام دینے کیلئے الرٹ ہیں، تمام مجالس اور جلوسوں کے راستوں کی سویپنگ اور سرچنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر سپیشل برانچ کے عملہ کے ہمراہ کی جا رہی ہے اورمجالس اور جلوسوں میں ہر آنے جانے والے کو میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کرکے امام بارگاہوں میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے ، نویں اور دسویں محرم کو اس پر مزید سختی کر دی گئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -