جاپان، سائبر حملہ، 60ملین ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی چوری

جاپان، سائبر حملہ، 60ملین ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی چوری

ٹوکیو(آئی این پی )جاپان میں سائبر حملے کے نتیجے میں 60ملین ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی چوری کر لی گئی۔ بین الاقوامی خبت رساں ادارے کے مطابق جاپان میں ہوئے ایک سائبر حملے کے نتیجے میں بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسی کی ایک بڑی مقدار چوری کر لی گئی ہے۔ اے ایف پی نے ایک ورچوئل ایکسچینج آپریٹر کے حوالے سے جمعرات کو بتایا ہے کہ ہیکنگ کے اس واقعے مں ساٹھ ملین ڈالر مالیت کے برابر ڈیجیٹل کرنسی کو چوری کر لیا گیا۔ ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کے استعمال کے حوالے سے جاپان ایک اہم ملک ہے، جہاں پچاس ہزار سے زائد دوکانیں اس کرنسی کو قبول کرتی ہیں۔

مزید : عالمی منظر