چین نے دو بیدونیوی گیشن سیٹلائٹس لانچ کر دیں
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹرنے چھانگ جینگ نمبر3کیریئر راکٹ کے ذریعے کامیابی سے 37 اور 38نمبر بیدونیوی گیشن سیٹلائٹس لانچ کر دی ۔منصوبے کے مطابق،رواں سال کے اختتام تک چین 18 بیدو 3نمبر سیٹلائٹس کے نام سے بنیادی نظام قائم کرے گا،جس سے بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کو خدمات فراہم کی جا ئینگی۔اطلاعات کے مطابق تلاش اور بچاؤ کی بین الاقوامی سیٹلائٹ تنظیم نے باقاعدہ طور پربیدونظام کو گلوبل سیٹلائٹ تلاش اور بچاؤ کے نظام کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔