دورہ سری لنکاکیلئے انگلینڈ کے ون ڈے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

دورہ سری لنکاکیلئے انگلینڈ کے ون ڈے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

لندن (آئی این پی)انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے اپنے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیاہے،بین ا سٹوکس اورایلکس ہیلز الزامات کے باوجود اسکواڈ میں شامل ہیں۔انگلش کرکٹ بورڈ نے گزشتہ برس برسٹول نائٹ کلب کے باہر جھگڑے میں ملوث ہونے پر دونوں کھلاڑیوں پر کھیل کو تنازع کا شکار بنانے کا چارج عائد کیا تھا،تاہم دونوں کھلاڑی بین ا سٹوکس اورایلکس ہیلز انگلش اسکواڈ میں شامل ہیں ۔واروکشائر کے فاسٹ باؤلر اولی ا سٹون پہلی مرتبہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ، کیورن برادران کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، امکان ہے کہ دونوں کو ایک ساتھ میچ کھیلنے کا موقع ملے گا، اگر ایسا ہوا تو یہ 19 برسوں بعد پہلا موقع ہو گا کہ انگلینڈ کی طرف سے دو بھائیوں کو ایک ساتھ میچ کھیلنے کا موقع ملے، آخری بار 1999 میں ایڈم اور بین ہولیوک نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔سری لنکن ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے، ایک ٹی ٹونٹی اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ اسکواڈز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔انگلش اسکواڈ جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں ون ڈے اسکواڈ کپتان ایون مورگن، معین علی، جونی بیئراسٹو، جوز بٹلر، ثام کیورن، ٹام کیورن، لیام ڈاسن، ایلکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جوروٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، اولی اسٹون، کرس ووکس اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی