ہانگ کانگ ہائی اسپیڈ ریلوے کے دورمیں داخل ہوگیا

ہانگ کانگ ہائی اسپیڈ ریلوے کے دورمیں داخل ہوگیا

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے شہر کوانگ جو،شن جن اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کو منسلک کرنیو الی ہائی اسپیڈ ریلوے لائن جلد ہی استعمال میں لائی جا رہی ہے۔ یوں ہانگ کانگ ہائی اسپیڈ ریلوے کے دورمیں داخل ہونے والا ہے۔مزکورہ ہائی اسپیڈ ریلوے لائن کی کل لمبائی 114 کلومیٹر ہے جبکہ ہانگ کانگ کے علاقائی حدود میں اس کی لمبائی26 کلومیٹر ہے۔اس حصے کی ریلوے لائن کی تعمیر میں کل8سال کا عرصہ لگا 23 ستمبر سے اس ریلوے لائن کو باضابطہ طور پر استعمال میں لایا جائیگا۔اس ریلوے لائن سے متعلق بندرہ گاہوں سمیت انتظامی امور کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔اندازے کے مطابق اس ریلوے لائن کے استعمال میں آنے کے بعد ہر روز2 لاکھ سے زائدافراد بندرگاہوں سے گزریں گے۔

مزید : عالمی منظر