کارگل میں پاکستان کے خلاف لڑنے والے بھارتی فوجی کی شہریت ختم

کارگل میں پاکستان کے خلاف لڑنے والے بھارتی فوجی کی شہریت ختم

نئی دہلی(این این آئی)کارگل کی جنگ لڑنے والے سابق بھارتی فوجی کا نام آسام کی شہریت کے رجسٹر (قومی شہری رجسٹر یا این آر سی) میں شامل نہیں ہے اور اس کے لیے انھیں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا۔سعد اللہ کا کیس اس نوعیت کا واحد معاملہ نہیں ہے۔بھارتی تی وی کے مطابق فوج میں 30 سال تک خدمت انجام دینے والے کے بعد ریاستی دارالحکومت گوہاٹی میں رہائش پزیر اجمل حق نے کہاکہ میں کم از کم چھ ایسے سابق فوجیوں کو جانتا ہوں جنھیں این سی آر میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ایک تو اب بھی فوج میں ہے، جنھیں غیر ملکی قرار دے کر نوٹس بھیجا گیا کہ ڈی ووٹر (مشتبہ ووٹر) کی فہرست میں ان کا نام ڈال دیا گیا ہے۔اجمل نے این آر سی کے نوٹس اور دیگر کاغذات دکھاتے ہوئے کہاکہ ہم نے اپنے ملک کو اپنی جوانی کے 30 سال دیے اور آج ہمارے ساتھ ایسا سلوک ہو رہا ہے، یہ بہت تکلیف دہ ہے۔

مزید : عالمی منظر