چینی انجینئرنگ اور میڈیکل امن دستہ کانگو روانہ ہو گیا

چینی انجینئرنگ اور میڈیکل امن دستہ کانگو روانہ ہو گیا

ارمچی(آئی این پی/شِنہوا)چین کی 100رکنی ٹیم کا ایک دستہ ایک سال کے امن مشن کے جمہوریہ کانگو کے لیے روانہ ہو گیا، اس دستے میں انجینئرنگ اور میڈیکل سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔چین دی ووپو ہوائی اڈے سے گذشتہ روز چینی امن دستہ روانہ ہوا،امن مشن پر جانے والے 22 ویں بیج کا یہ پہلا گروپ ہے جو سنٹرل افریقی ملک میں بھیجا گیا ہے،دیگر 2018ارکان پر مشتمل دستہ28ستمبر کو روانہ ہو گا،یہ ارکان کانگو میں سڑکوں، پلوں اور ہوائی اڈوں کی دیکھ بھال کا فریضہ انجام دینگے۔

مزید : عالمی منظر