امریکا شمالی کوریا سے مذاکرات کے لئے تیار ہے، پومیو

امریکا شمالی کوریا سے مذاکرات کے لئے تیار ہے، پومیو

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے جوہری صلاحیت کے 2021 تک خاتمے کے تحت مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔،جلد ہی امریکا و شمالی کوریا مابین فوجی سمجھوتہ ہونے کی توقع ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے جوہری صلاحیت کے 2021 تک خاتمے کے تحت مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے میزائل ٹیسٹنگ سائٹ بند کرنے پر آمادگی ظاہر کرنے کے بعد امریکا نے ایک بار پھر شمالی کوریا کے ساتھ فوری مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو کو اگلے ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی دعوت دی ہے۔

مزید : عالمی منظر