اگست کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ

اگست کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ

اسلام آباد( آن لائن )اگست 2018 کے دوران ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں 7.33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2018 کے دوران قومی برآمدات 1.25 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ اگست 2017 کے دوران برآمدات کا حجم 1.17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔پی بی ایس کے مطابق جولائی اور اگست2018 کے دوران ملک کی مجموعی برآمدات میں 3.72 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 2.26 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی اور اگست 2017 کے دوران مجموعی قومی برآمدات کا حجم 2.17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید : کامرس