دالوں کی فصل کی کٹائی کیلئے جدید طرز کی ہارویسٹر مشین متعارف کرائی جائیں گی

دالوں کی فصل کی کٹائی کیلئے جدید طرز کی ہارویسٹر مشین متعارف کرائی جائیں گی

فیصل آباد(بیورورپورٹ )حکومت کی جانب سے ملک میں دالوں کی فصل کی کٹائی کیلئے جدید طرز کی ہارویسٹر مشین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے قومی زرعی تحقیقاتی کونسل میں کمبائن ہارویسٹ مشین میں چند تبدیلیاں کر کے اس کو دالوں کی کٹائی کیلئے موزوں بنانے کے منصبوبے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے ۔کونسل کے ذرائع نے بتایا کہ ملک میں دالوں کی کٹائی کے لیے سیکنائزطریقہ کار کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لیے دالوں کی کٹائی کے لیے جدید ہارویسٹ مشینیں متعاف کرانے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جبکہ اس مقصد کے لیے قومی زرعی تحقیقاتی کونسل میں کام شروع کردیا گیا ہے ۔یہ ہارویسٹ مشین بنانے کا مقصد کسانوں کو جدید طرز کی کٹائی کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

مزید : کامرس