مناسب قیمت نہ ملنے پر کاشتکار 3500 روپے من کپاس فروخت کرنے پرمجبور

مناسب قیمت نہ ملنے پر کاشتکار 3500 روپے من کپاس فروخت کرنے پرمجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(اے این این )ملتان میں کپاس کا پیداواری ہدف پورا نہ ہونے کے باوجود امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے کاشتکاروں کی اکثریت 3500 روپے فی من میں کپاس فروخت کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ملتان میں کپاس کی کاشت کامقررہ ہدف پورا نہ ہونے سے کپاس کی پیداوار بھی 20 فیصد کم ہوئی ہے لیکن چنائی شروع ہونے کے باوجود حکومت نے تاحال امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا جسکی وجہ سے کاشتکاروں کی اکثریت 3500 روپے فی من کے حساب سے کپاس فروخت کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔کپاس کی امدادی قیمت مقرر نہ ہونے پر کاشتکاروں نے بھی چنائی کی فی کلو قیمت 10روپے کی بجائے 7 روپے کر دی ہے جس سے خواتین کی بھی معاشی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ کپاس کی فی ایکڑکاشت کے اخراجات 30 ہزار روپے ہیں لیکن مناسب قیمت نہ ملنے سے کاشتکاروں کے لئے نئی فصلوں کی کاشت کرنا بھی انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

مزید :

کامرس -