شنگھائی فیوچرز ایکسچینج آج سے ’’کاپر آپشنز‘‘ ٹریڈینگ کا آغاز کریگی

شنگھائی فیوچرز ایکسچینج آج سے ’’کاپر آپشنز‘‘ ٹریڈینگ کا آغاز کریگی

بیجنگ (اے پی پی) چین تانبے کی 270 بلین ڈالر کی عالمی مارکیٹ میں اپنی بڑی جگہ بنانے کے لئے آج جمعہ سے شنگھائی فیوچرز ایکسچینج میں ’’کاپر آپشنز‘‘ ٹریڈینگ کا آغاز کر رہا ہے۔تانبے کی خریدوفروخت کی عالمی منڈی میں نیویارک اور لندن کی ایکسچینجز چھائی ہوئی ہیں جن کی اجارہ داری کو چیلنج کرتے ہوئے چین نے شنگھائی فیوچرز ایکسچینج میں’’کاپر آپشنز‘‘ ٹریڈینگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔گزشتہ سال شنگھائی فیوچرز ایکسچینج میں اسی سوچ کے زیر اثر شوگر اور سویا میل آپشنز کھولے گئے تھے ۔چینی حکام کے مطابق فیوچرز ایکسچینج میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے جلد کاپر فیوچرز بھی شروع کر دیا جائے گا۔

شنگھائی فیوچرز ایکسچینج میں ’’کاپر آپشنز‘‘ ٹریڈینگ سے چین کے میٹل کنزیومرز،پروڈیوسرز اور تاجر کو تانبے کے نرخ مستحکم رکھنے میں مدد ملنے کے ساتھ ٹھیکے بھی حاصل ہوں گے۔شنگھائی براؤز 1999 میں لانچ کیا گیا جو دس سال میں تانبے کی عالمی مارکیٹ سے بڑا حصہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔چین میں تانبے کے نرخ اضافے کے ساتھ گزشتہ روز 7250 ڈالر فی ٹن کے لگ بھگ رہے۔

مزید : کامرس