یمن ،بینک ڈیپوزٹس پر شرح سود 27 فیصد کرنے کا اعلان

یمن ،بینک ڈیپوزٹس پر شرح سود 27 فیصد کرنے کا اعلان

عدن(اے پی پی)یمن کے مرکزی بینک نے بینک ڈیپوزٹس پر شرح سود کو 27 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق یمنی مرکزی بینک نے بینک ڈیپوزٹس پر شرح سود کو 17 فیصد سے بڑھا کر 27 فیصد کر دیا ہے جبکہ حکومتی بانڈز پر شرح سود میں اضافہ کرتے ہوئے اس کو 12فیصد سے بڑھا کر 17فیصد کر دیا ہے۔بینک نے 10ہزار ڈالر سے زائد سرمایہ بلا پرمٹ ملک سے باہر لے جانے پر بھی پابندی عائد کی ہے ۔بینک نے کہا ہے کہ ملک میں افراط زر کی شرح ہوشربا حد تک بڑھنے اور ریال کی قدر کو سنبھالنے کے لئے یہ اقدامات ضروری تھے۔

مزید : کامرس