مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کا عزا داروں پر دھاوا، درجنوں زخمی ،100فرفتار

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کا عزا داروں پر دھاوا، درجنوں زخمی ،100فرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے عزاداری جلوسوں پر دھاوابول دیا،لاٹھی چارج اور فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی اور100سے زائد گرفتارکر لئے گئے،قابض اہلکاروں نے محرم کے اعزاداروں پر آنسو گیس سے شیلنگ کی اور پیلٹ گنوں سے نشانہ بنایا جبکہ ماتمی جلوسوں کے راستوں میں خار دار تاریں نصب کرکے شہید گنج جانے والے تمام راستے سیل کر دئیے،انٹر نیٹ او ر موبائل سروس بھی معطل رکھی گئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرینگر کے گروبازار اور دیگر علاقوں سے نکلنے والے عزا داروں کے روایتی جلوس پرپابندی اورسخت بندشوں کے باوجود کئی مقامات سے تعزیہ جلوس برآمدکئے گئے تاہم پولیس نے بے تحاشا طاقت کا استعمال کر کے مختلف مقامات پر100کے قریب عزاداروں کو گرفتارکر لیا جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں ،بھارتی فورسز نے آنسو گیس کی شیلینگ اور لاٹھی چارج کے ساتھ پیلٹ گنوں کا بھی بے دریغ استعمال کیا ۔ انتظامیہ نے شہر سرینگر کے9پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو اورسخت ترین بندشیں عائد کی گئیں تھیں جبکہ شہر میں کالج اور تعلیمی ادارے بند کئے گئے تھے۔ ڈلگیٹ میں واقع حیدریہ ہال کی طرف جانے والی سڑکوں کو بھی خاردار تار سے سیل کردیا گیا تھا جبکہ گروبازار جہاں سے ماتمی جلوس برآمد ہونا تھا، اس طرف کسی بھی شخص کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔اتحاد المسلمین ، انجمن شرعی شعیان اورتحریک وحدت اسلامی و دیگرمزاحمتی ومذہبی تنظیموں کی جانب سے جہانگیرچوک ، ڈلگیٹ،شہد گنج، بٹہ مالواورشہرمیں دیگرکچھ مقامات سے عزاداری کے جلوس برآمدکرنے کی کوشش کی گئی ۔ بڈشاہ پل پر اولڈ اسمبلی کے قریب تحریک وحدت اسلامی کی طرف سے جلوس برآمد کرنے کی کوشش کے دوران بیسوں عزاداروں کو حراست میں لیا گیا۔مائسمہ سے برآمدہوئے محرم جلوس میں شامل عزاداروں کو ریگل چوک کے نزدیک پولیس وفورسزاہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی ۔ مزاحمت کرنے پرپولیس نے لاٹھی چارج کیا اوراس دوران اتحاد المسلمین کے سید مظفر رضوی سمیت درجنوں افراد کوگرفتارکرکے پولیس تھانہ کوٹھی باغ اورمائسمہ منتقل کیاگیا۔اسی طرح سے بٹہ مالوسے اتحاد المسلمین کی طرف سے برآمدشدہ محرم جلوسں کوناکام بنانے کیلئے لاٹھی چارج کے علاوہ آنسوگیس شلنگ کی گئی جبکہ اس دوران مشتاق احمد سمیت درجنوں عزاداروں کی گرفتاری عمل میں لاکرانھیں پولیس تھانہ بٹہ مالو،شہیدگنج اورشیرگڑھی تھانہ منتقل کیاگیا۔
مقبوضہ کشمیر

مزید :

علاقائی -