ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوجی کی لاش برآمد،تحقیقات کا مطالبہ

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوجی کی لاش برآمد،تحقیقات کا مطالبہ

جموں (اے این این ) ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوجی کی گولیوں سے چھلنی سربریدہ لاش برآمد،تحقیقات کا مطالبہ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی سرحدی فورس بی ایس ایف نے کی طرف سے سرحدی علاقوں میں جاری سیکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ منگل کو کنٹرول لائن کے رام گڑھ سیکٹر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا کہ اس دوران ایک فوجی اہلکار لاپتہ ہو گیا تھا۔ ہیڈ کانسٹبل نریندر کمار کی گولیوں سے چھلنی اور گردن کٹی نعش بعد میں منگل کی شام دیر گئے بین الاقوامی سرحد (ورکنگ باؤنڈری )کے قریب سے ملی ہے ۔ بی ایس ایف نے واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معاملے کی تحقیقات کرائی جائے ۔

تحقیقات کا مطالبہ

مزید : علاقائی