مردان،آج یوم عاشور کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات سخت

مردان،آج یوم عاشور کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات سخت

مردان(بیورورپورٹ) آج جمعہ کے روز یوم عاشور کے موقع پرشہر میں انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں دفعہ 144نافذہے ریسکیو1122کی ٹیمیں ماتمی جلوس کے ساتھ ہونگیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس یوم عاشور کے موقع پر امن امان کے قیام کے لئے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام شہر بھر میں سیکورٹی سخت کردی ہے اور آج یوم عاشورہ 10محرم الحرام کو مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہونے والے جلوس کے تمام راستوں کو سیل کردیئے گئے ہیں امام بارگاہ کی جانب جانے والی شاہراہوں اور راستوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ لیڈیز پولیس اور سفید کپڑوں میں بھی پولیس نفری لگادی گئی ہے ڈی پی او کیپٹن (ر) واحدمحمود نے رات گئے بکٹ گنج میں واقع امام بارگاہ کا دورہ کیا اور جلوس کے راستوں کا سیکورٹی جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے پولیس کو ضروری ہدایات بھی جاری کردی جبکہ شہریوں سے کہاگیاہے کہ وہ کسی بھی مشکوک شخص یا چیز کو دیکھتے ہی پولیس کوفوری طورپر اطلاع دیں ۔دریں اثناء ریکسیو کے ڈسٹرکٹ آفیسر کمال شاہ نے کہاہے کہ عزاداروں کو بر وقت طبی امداد فراہم کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر بر وقت کاروائی کے لئے ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر موجود رہیں گی۔

مزید : علاقائی