طالبان روس میں کثیر الملکی امن مذاکرات کیلئے تیار

طالبان روس میں کثیر الملکی امن مذاکرات کیلئے تیار

ماسکو(این این آئی) افغان طالبان روس کے دارالحکومت ماسکو میں کثیر الملکی امن مذاکرات میں شرکت کے لیے تیار ہوگئے ،اسی سلسلے میں افغانستان کے نائب وزیر خارجہ ابتدائی بات چیت کے لیے جمعرات کو ماسکو پہنچے ہیں جہاں باقاعدہ مذاکرات کے لیے تاریخ طے کی جائے گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ نے بتایاکہ افغان طالبان روس کے دارلحکومت ماسکو میں کثیر الملکی امن مذاکرات میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔بیان میں کہاگیاکہ بات چیت کا موضوع افغانستان میں قیام امن ہو گا۔ جاری کردہ بیان کے مطابق افغانستان کے نائب وزیر خارجہ اس بارے میں ابتدائی بات چیت کے لیے جمعرات کو ماسکو پہنچے ہیں ۔ اس دوران باقاعدہ مذاکرات کے لیے تاریخ طے کی جائے گی۔

مزید : عالمی منظر