بر یکزٹ کے معاملے یورپی یونین گنجائش پیدا کرے، تھریسا مے کا مطالبہ

بر یکزٹ کے معاملے یورپی یونین گنجائش پیدا کرے، تھریسا مے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(آئی این پی )برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے یورپی یونین سے بریگزٹ معاملات پر گنجائش کا مطالبہ کیا ہے، آزاد تجارت کے لئے یورپی یونین برطانیہ سے ویسا رویہ رکھے جیسا دوسرے ممالک کے ساتھ ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بریگزٹ مذاکرات سے متعلق برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے یورپی یونین سے گنجائش نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ لندن حکومت نے آگے بڑھ کر معاملے کے حل کی بات کی ہے، اب یورپی یونین کو چاہیے کہ وہ بھی کچھ لچک دکھائے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آزاد تجارت کے ایک زون کے قیام پر برطانیہ کے ساتھ بھی ویسے ہی بات چیت ہونی چاہیے جیسے کسی اور ملک کے ساتھ مذاکرات کیے جاتے ہیں۔اس سے قبل بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں بریگزٹ معاملے پر برطانیہ اور یورپی یونین کے رہنماں کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے، تاہم تجارتی معاملات میں فریقین میں اختلاف بدستور برقرار رہا تھا۔تھریسا مے کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ نے اس تناظر میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنایا ہے اور یورپی یونین کو بھی چاہیے کہ وہ بھی کچھ آگے بڑھے۔خیال رہے کہ اختلافات کی وجہ برطانوی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی سے متعلق ہے، برسلز حکام بھی یہی چاہتے ہیں کہ برطانیہ بھی جوابا یونین کے ملکوں کی مصنوعات کو درآمدی رعایتیں دے۔

مزید :

عالمی منظر -