جرمنی کی سعودی عرب کو اسلحہ فراہم کرنے کی منظوری
برلن (آئی این پی )جرمنی نے سعودی عرب کو ایک ڈیل کے تحت اسلحہ فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ قبل ازیں جرمنحکومت نے کہا تھا کہ ایسے ممالک کو اسلحہ فروخت نہیں کیا جائے گا، جو یمن کی جنگ میں ملوث ہیں۔ سعودی عسکری اتحاد2015 سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، جس کی وجہ سے 10ہزار افراد ہلاک جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ اس تنازعے پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات بھی عائد کیے جا چکے ہیں۔