صدر ٹرمپ کا امریکی و زیر انصاف کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

صدر ٹرمپ کا امریکی و زیر انصاف کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے " میرا کوئی وزیر انصاف نہیں ہے اور یہ بہت تکلیف دہ بات ہے" کے الفاظ کے ساتھ متعدد موضوعات پر وزیر انصاف جیف سیشنز کے لئے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی روزنامہ کو خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے وزیر انصاف جیف سیشنز کے لئے اپنی بے اطمینانی کا ایک دفعہ پھر اظہار کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ روس کے بارے میں تحقیقات سمیت سرحدی سکیورٹی اور دیگر متعدد معاملات میں سیشنز کے اٹھائے گئے اقدامات پر خوش نہیں ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ خاص طور پر وہ، جیف کے روس کے بارے میں تحقیقات سے پس قدمی کرنے کو قبول نہیں کر پائے۔اس سوال کے جواب میں کہ آیا جیف کو ان کے عہدے سے معزول کیا جائے گا یا نہیں؟ ٹرمپ نے کہا ہے کہ "ہم اس پہلو پر غور کریں گے کہ جیف سیشنز کے بارے میں کیا قدم اٹھایا جائے۔ مجھے ان کی طرف سے بہت زیادہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے"۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی دعوی کیا گیا تھا کہ ٹرمپ ، جیف کو معزول کر دیں گے لیکن جیف اپنے عہدے پر برقرار ہیں تاہم ٹرمپ کے اس آخری بیان کے بعد یوں لگ رہا ہے کہ جیف کے دن پورے ہو گئے ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ میں جگہ پانے والی خبروں میں دعوی کیا گیا ہے کہ ٹرمپ اور جیف کے درمیان تعلق ٹوٹنے کے قریب ہے۔واضح رہے کہ جیف سیشنز ان ابتدائی سینیٹروں میں سے ایک ہیں کہ جنہوں نے انتخابی مہم کے دوران صدر ٹرمپ کے ساتھ تعاون کیا۔ وزارت انصاف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے روس کے بارے میں تحقیقات میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں صدر ٹرمپ کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید : عالمی منظر